• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے برآمدات بڑھانے اور روزگار فراہمی میں اضافے کیلئے متوازن بجٹ پیش کیا، خرم مختار

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف خرم مختار نے کہا ہے کہ حکومت نے برآمدات بڑھانے کے لئے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ برآمدی مسابقت بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے تاکہ برآمدات بڑھانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کئے جا سکیں۔ خرم مختار کے مطابق اس بجٹ سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا اور کاروباری طبقہ زیادہ دلجمعی کے ساتھ کام کر سکے گا۔تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں کمی کا دیرینہ مطالبہ بھی تسلیم کر لیا گیا ہے اور اس کے تنخواہ دار طبقے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ حکومت درست سمت میں گامزن ہے اور اس بجٹ سے ملکی ترقی کا سفر مزید تیز ہو گا۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے چیئرمین سہیل پاشا نے وفاقی بجٹ میں معاشی بحالی، صنعتی ترقی اور کاروبار میں آسانی کے فروغ کے لیے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی بلکہ معیشت کے تمام شعبوں میں بہتری سے کم آمدنی والے طبقات کو براہ راست فائدہ ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید