کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی عدالت کے حکم پر جان ایف کینیڈی سینٹر سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا گیا نام تبدیلی فیصلہ غیر قانونی قرار،کینیڈی سینٹر ویب سائٹ ودیگر پلیٹ فارمز سے بھی نام حذف۔ٹرمپ کے دوسرے دور میں کئی سرکاری اداروں سے نام جوڑنے کے اقدامات بھی زیر بحث ہیں۔ ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں وفاقی عدالت کے حکم کے بعد واشنگٹن میں واقع جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس کی عمارت سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔