کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ’شناخت کی چوری‘ دہشتگردی جیسا سنگین جرم، شکایات کے انبار لگ گئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی کی تصویر اور نام کا فیس بک اکاؤنٹ بنانا عام سائبر کرائم نہیں،کسی شہری کے نام سے جعلسازی کی این سی سی آئی اے کو فوری اطلاع دیں یا رپورٹ کریں۔ تفصیلات کے مطابق کسی شہری کی تصویر اور نام سے فیس بک، واٹس ایپ یا کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنا لینا عام ہوگیا ہے۔ اپنی تصویر اور نام کے غیرقانونی استعمال کو لوگ سنجیدہ نہیں لیتے مگر اب یہ عام بات نہیں رہی۔