• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے فریم ورک کے تحت تیار کیا گیا، خزانہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں حکام بریفنگ کے دوران کمیٹی کو بتایا گیا کہ بجٹ پاکستان کے جاری آئی ایم ایف پروگرام کے فریم ورک کے تحت تیار کیا گیا ہے، جس میں مالیاتی استحکام اور بنیادی سرپلس کے اہداف کا حصول اہم پالیسی مقاصد ہیں، کمیٹی کے چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے کہا کہ مالی سال 2026-27کا وفاقی بجٹ زیادہ تر محصولات میں اضافے اور مالیاتی استحکام پر مرکوز ہے، جبکہ معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے فروغ کے لیے محدود اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے ٹیکس وصولیوں میں مسلسل کمی کے باوجود بلند اہداف مقرر کرنے کی پالیسی پر تشویش کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید