اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی کے زیر انتظام گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنیوا لے بھارتی سکھ یاتریوں نے گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کی یاترا کی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔اس موقع پریاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گوردواروں کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، رہائش، لنگر اور سکیورٹی کے انتظامات مثالی ہیں ،یاتریوں نے بابا ولی کندھاری دربار پر پر حاضری دی ، گردوارہ صاحب میں ماتھا ٹیکا، خصوصی دعائیں کیں اور مذہبی عبادات میں حصہ لیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے گردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ کیا اور یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔