• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن کو اختلافات کے ساتھ رہنے کی تمیز نہیں ان سے اتحاد نہیں، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ر متحدہ قومی موومنٹ پا کستان کے چیئرمین و فاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی کوئی ذمہ داری نہیں کسی شخصیت کو اسکی منشاکے مطابق منزل تک پہنچائے بلکہ قوم کو ہمیں منزل تک پہنچانا ہے،جن کو اختلافات کے ساتھ رہنے کی تمیز نہیں ان سے اتحاد نہیں ہوسکتا، پاکستان چلانا ہے تو کراچی اور حیدرآباد چلائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اے پی ایم ایس او کے 48واں ِ تاسیں کے موقع پر حیدرآباد کے مقامی بینکویٹ میں اے پی ایم ایس او کے مرکزی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںسنیئر مرکزی رہنما سید امین الحق، مرکزی رہنما محمد شریف، سید ابوبکر، شبیر احمد قائمخانی، متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق واراکین کمیٹی، ایم کیو ایم حیدرآ باد ڈسٹرکٹ کے انچارج ظفر احمد صدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، اے پی ایم ایس او کے چیئرمین حافظ شہریار واراکین کمیٹی، حق پر ست ارکان صوبائی اسمبلی راشد خان ایڈوکیٹ،انجینئرصابر حسین قائمخانی ناصر قریشی اور اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید