اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ پرال کو ایک خودمختار اور جدید ادارے کی شکل دیدی گئی ،نوجوان اور جدید تقاضوں سے واقف افسران ایف بی آر کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل نوے کی دہائی سے جاری ہے، تاہم ماضی میں مناسب افرادی قوت نہ ہونے کے باعث پرال کو مختلف مسائل کا سامنا رہا۔