اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے مزید21دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ،72گھنٹوں میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشنز کے تسلسل میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور اس کے گرد نواح میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلوں میں بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 21 خوارج ہلاک کر دیے گئے جن میں چار اہم سرغنہ خالد رضا سالار مفتون موسی اور عمران عرف آیان بھی شامل ہیں۔