لاہور(خالدمحمودخالد) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 23 سے 26 مئی تک بھارت کا دورہ کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے جاری اعلامیے کے مطابق روبیو دہلی، آگرہ، جے پور اور کولکتہ کا دورہ کریں گے۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے اور صدر ٹرمپ کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔ وہ خارجہ امور کے وزیر ایس جے شنکر سے دو طرفہ بات چیت، خاص طور پر تجارت، دفاعی تعاون اور انرجی سکیورٹی کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔