• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ سعودی جوہری توانائی معاہدہ، سخت حفاظتی شرائط کی کمی پر خدشات

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ سعودی جوہری توانائی معاہدہ، سخت حفاظتی شرائط کی کمی پر خدشات،امریکی محکمہ خارجہ کے ایک خط میں کہا گیا کہ وہ سخت حفاظتی اقدامات شامل نہیں کیے گئے جن کا مطالبہ امریکی ڈیموکریٹ اراکینِ کانگریس نے کیا تھا،قانون ساز وں کا مطالبہ ہے کہ معاہدے میں اقوام متحدہ مکمل نگرانی اور گولڈ اسٹینڈرڈپابندیاں شامل کی جائیں ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول نیوکلیئر معاہدے پر خدشات سامنے آئے ہیں، کیونکہ اس میں وہ سخت حفاظتی اقدامات شامل نہیں کیے گئے جن کا مطالبہ امریکی ڈیموکریٹ اراکینِ کانگریس نے کیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک خط میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ صرف امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ایک “دو طرفہ حفاظتی نظام پر مبنی ہوگا، جبکہ اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کی وسیع نگرانی یا فوری معائنے جیسے سخت بین الاقوامی معیارات شامل نہیں کیے گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید