• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے خلاف امریکا کی دوبارہ جارحیت امکان سے خارج ہوچکی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) ایران اور امریکا کے درمیان مصالحتی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کے وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی تہران میں ایک مہینے کے دوران تیسری جب کہ ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ موجودگی سے واضح ہو گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی دوبارہ جارحیت امکان سے خارج ہو چکی ہے اور اب مذاکراتی عمل ٹھوس شکل اختیار کر رہا ہے۔ حد درجہ قابل اعتماد سفارتی ذرائع نے بدھ کی شام جنگ، دی نیوز کو بتایا کہ محسن نقوی جو منگل کو رات گئے ایرانی دارالحکومت روانہ ہوئے تھے، اج (جمعرات) کو واپس اسلام آباد پہنچ جائیں گے جس کے بعد اعلیٰ سطحی مشاورت میں آئندہ لائحہ عمل کا تعین ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کی اہم ترین شخصیت مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آئندہ دو ایام میں تہران جانے کا قصد کرتے ہیں تو یہ مذاکراتی عمل کی ابتدا کا ذریعہ ہو گا۔ فریقین کی طرف سے اس امر کا اظہار ہو گا کہ اب سامنے موجود نکات پر ایسے ماحول میں گفتگو کر سکے جو نتیجہ خیز ہوں۔

دنیا بھر سے سے مزید