کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی وزیرِ خارجہ کو اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کی دعوت، سفارتی کوششوں میں پیش رفت، نیویارک میں اعلیٰ سطحی سفارتی سرگرمیاں، خطے کی کشیدگی پر گفتگو کا امکان ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ کو آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔ یہ اجلاس عالمی سطح پر اہم سفارتی سرگرمیوں کا حصہ ہوگا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور ایران سے متعلق امور پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران کی شرکت کو خطے میں جاری کشیدگی اور سفارتی رابطوں کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس موقع پر مختلف فریقین کے درمیان بات چیت اور مؤقف کے تبادلے کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔