کراچی (نیوز ڈیسک)صدر ٹرمپ اور ان کے بیٹوں کوموجودہ ٹیکس آڈٹس سے ہمیشہ کے لیے استثنیٰ مل گیا۔ امریکی محکمہ انصاف نے آئی آر ایس کو ٹرمپ خاندان کے خلاف کارروائی سے روک دیا، فیصلے پرامریکا میں شدید تنقید ،معاہدہ ٹرمپ کے 10ارب ڈالر مقدمہ تصفیے پر سامنے آیا،محکمہ انصاف کا کہنا ہے استثنیٰ صرف موجودہ ٹیکس آڈٹس تک محدود ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے بیٹوں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ، سمیت ٹرمپ آرگنائزیشن کو موجودہ ٹیکس آڈٹس سے “ہمیشہ” کے لیے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی محکمہ انصاف اور ٹرمپ خاندان کے درمیان ایک معاہدے کے تحت سامنے آیا جس کے نتیجے میں ٹرمپ نے انٹرنل ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے خلاف دائر اپنا 10 ارب ڈالر کا مقدمہ واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی۔