• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، فی یونٹ قیمت میں1 روپے 72 پیسے اضافے کاا مکان

اسلام آباد( ناصر چشتی )بجلی صارفین کیلئے بری خبر؛ فی یونٹ قیمت میںایک روپے 72 پیسے اضافے کاا مکان،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے جی) نے اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں باقاعدہ درخواست دائر کر دی، نیپرا 2 جون کو درخواست کی سماعت کرے گا،جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔سی سی پی اے جی کی جانب سے دائر درخواست پر ممکنہ اضافے کا اطلاق ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگادرخواست میں اپریل کے مہینے کے دوران مختلف ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کے تفصیلی اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید