کراچی(مطلوب حسین)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نےپورٹ قاسم پر کارروائی کرتے ہوئے ملائیشین جہاز پر عملےکے 2 بھارتی ارکان کے مشکوک سی مین بکس پکڑے گئے،ایف آئی حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن پورٹ قاسم نے جہاز JBU Schelde کی کلیئرنس کے دوران بھارتی شہریت رکھنے والے جہاز کے دو ارکان کے مشکوک سی مین بکس کی نشاندہی کی،جہاز انڈونیشیا سے پورٹ قاسم پہنچا تھا۔