• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مالیاتی استحکام کی حمایت کرتے ہیں، IMF، بجٹ پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد( تنویر ہاشمی/مہتاب حیدر) آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے، ٹیکس انتظامیہ کو بہتر بنانے، اخراجات کی کارکردگی بڑھانے اور وفاقی و صوبائی سطح پر پبلک فنانشل مینجمنٹ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے مالیاتی استحکام کی پالیسی جاری رکھے۔مس ایوا پیٹرووا کی قیادت میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایک مشن نے 13سے 20 مئی 2026 تک اسلام آباد کا اپنا دورہ مکمل کر لیا جس میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رکھنے پرا تفاق کیا گیا۔ اس دورے میں حالیہ معاشی صورتحال، اصلاحاتی اقدامات پر پیش رفت اور مالی سال 2027 کی بجٹ حکمتِ عملی پر توجہ دی گئی۔دورے کے اختتام پر مس پیٹرووا نے کہا، “ہم نے حکام کے ساتھ حالیہ معاشی پیش رفت پر تعمیری مذاکرات کیے، جن میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے اثرات، مالی سال 2027 کے بجٹ کی تیاری، اور ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت اصلاحاتی ایجنڈے پر پیش رفت شامل تھی۔ حکام نے مالی سال 2027 میں جی ڈی پی کے 2 فیصد کے مساوی بنیادی سرپلس حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جو مالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے اور معیشت کی مزاحمتی صلاحیت بڑھانے میں مدد دے گا۔ متوقع بتدریج مالیاتی استحکام کو ٹیکس نیٹ کی توسیع، ٹیکس انتظامیہ میں بہتری، اخراجاتی کارکردگی میں اضافے اور وفاقی و صوبائی سطح پر پبلک فنانشل مینجمنٹ کی بہتری کے ذریعے سہارا دیا جائے گا۔ مالی سال 2027 کے بجٹ پر مذاکرات آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گے۔

اہم خبریں سے مزید