اسلام آباد ( طاہر خلیل ) آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہدا کے اہلخانہ، پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہامادر وطن کا امن اور سلامتی شہداء کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہے ، شہدا کے اہلخانہ کی استقامت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل تیاری اور عزم قابل تحسین ہے،ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے حصول تک دہشتگردی کے خلاف جنگ مکمل قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی، آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں 50 ستارہ امتیاز ملٹری اور 12 تمغہ بسالت عطا کیے گئے۔ بعد از شہادت اعزازات شہدا ءکے اہلخانہ نے وصول کیے، فیلڈ مارشل نے شہدا اور غازیوں کو قوم کا فخر قرار دیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف ان کی مسلسل کوششوں کو سراہا ، شہدا ءاور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ شہدا ءاور غازی قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانی ہر پاکستانی کے لئے ایک مقدس امانت ہے، مادر وطن میں امن و سلامتی ان کی عظیم قربانیوں اور فرض سے بے پناہ لگن کی مرہون منت ہے۔