اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کی منظوری سےگروپ کیپٹن محمد زبیر شیخ کو جوائنٹ ڈائریکٹر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی مقرر کر دیا،ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس سید فرخ محبوب کا تبادلہ ، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت ،ڈپٹی سیکرٹری ملک اشفاق خان کی فنانس ڈویژن سے وزیراعظم آفس تبادلہ منسوخ ، اسرار احمد کو ڈپٹی سیکریٹری وزارت دفاع راولپنڈی تعینات ، جاوید احمد شیخ کے ای او بی آئی کے چیئرمین کےاضافی چارج میں توسیع،سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر وتبادلوں کے نو ٹیفیکیشن جاری کردیے ۔محمد زبیر شیخ جوائنٹ ڈائریکٹر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی خدمات بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن کے سپرد کی گئی ہیں۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر اسرار احمد کو ڈپٹی سیکریٹری وزارت دفاع راولپنڈی تعینات کیا گیا ، وہ اس سے قبل سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس سید فرخ محبوب کا تبادلہ ، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔