• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی چیف جسٹس کی تنقید، نوجوانوں نے کاکروچ جنتا پارٹی بنا ڈالی، بی جے پی پیچھے

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں صرف پانچ روز قبل قائم ہونے والا ایک گروپ، جو جین زی کے مسائل کو اجاگر کرتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور اس نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے انسٹاگرام فالوورز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ گروپ سیاست، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کو طنز و مزاح کے انداز میں پیش کر رہا ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں انسٹاگرام پر تقریباً ایک کروڑ 50؍ لاکھ فالوورز حاصل کر لیے ہیں، جبکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی بی جے پی کے فالوئرز کی تعداد 90؍ لاکھ سے کم ہے۔ یاد رہے کہ بی جے پی خود کو دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت قرار دیتی ہے۔ سی جے پی کا علامتی نشان لال بیگ یعنی کاکروچ دکھایا گیا ہے اور گروپ کے مطابق یہ گروپ خود کو (طنزیہ) سست اور بے روزگار افراد کی آواز قرار دیتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید