• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ نے ایران جنگ میں 42 جنگی طیارے کھو دیے، کانگریس رپورٹ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)کانگریس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے ایران جنگ میں 42 جنگی طیارے کھو ئے، نقصان میں ایف35، ایف15 ، ایندھن طیارے، نگرانی جہاز اور 24 ڈرون شامل، ایران کے فضائی دفاع اور حملوں نے امریکی فضائی برتری کو چیلنج کیا، جس سے طیاروں کے نقصان میں اضافہ ہوا۔مجموعی فوجی اخراجات تقریباً 29 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔ امریکی کانگریس کو پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکہ کے کم از کم 42 فوجی طیارے تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہوئے، جن میں جدید ترین جنگی طیارے اور ڈرون بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق نقصان میں ایف35 اسٹیلتھ فائٹر، ایف15 ای لڑاکا طیارے، ایندھن بھرنے والے طیارے، نگرانی کے جہاز اور 24 ڈرون شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید