کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں مبینہ طور پرگاڑی کیلئے راستہ نہ دینے پر بااثرمیاں بیوی نےطیش میں آکرشہری کے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے،واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدودپی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں گاڑی کیلئے راستہ نہ دینے پربااثرمیاں بیوی طیش میں آگئےمشتعل شخص نے گاڑی میں بیٹھی فیملی کو ہراساں کیامشتعل شخص نے گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے20مئی کی شام پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی متاثرہ شہری وسیم چیمہ نے واقعے کیخلاف فیروز آباد تھانے میں درخواست جمع کرادی متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ میں ،میری اہلیہ اور میرا بچہ جو اسپیشل چائلڈ ہے گاڑی میں موجود تھےبڑی گاڑی میں سوار شخص اورخاتون نے گاڑی پیچھے ہٹا کر راستہ دینے کا کہامیں اگرگاڑی پیچھے ہٹا دیتا تو تب بھی ان کی گاڑی نہیں نکل سکتی تھی اسی بات پروہ مجھے دھمکیاں دینے لگے ،میں نے اپنی گاڑی کولاک کردیاکچھ دیر بعد مشتعل شخص نے گاڑی پرلاتیں اورگھونسے مارے اورگاڑی کو نقصان پہنچایابظاہرایسا لگتا ہےکہ مشتعل شخص نشے میں تھا، ایس ایچ اوفیروزآباد عدیل افضال نے بتایا کہ متاثرہ شہری کی جانب سے 20 مئی بدھ کو تھانے میں درخواست جمع کرائی گئی تھی اور پولیس نے متاثرہ شہری کو جمعرات کوواقعے کا مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے طلب کیا تھا انھوں نے بتایا کہ متاثرہ شہری کے تھانے آنے پرواقعے کامقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش کی جائے گی اورگاڑی کی توڑپھوڑمیں ملوث شخص کو گرفتار کیا جائے گا۔