• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی کے ساحل پر31 ارب روپے کی ڈمپ شدہ منشیات برآمد

حب(نامہ نگار)محکمہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس بلوچستان اور پاک نیوی کی بڑی مشترکہ کاروائی، گڈانی کے ساحل سے ڈمپ شدہ اربوں روپے کی مہلک نشہ آور منشیات آئس اور شراب کی بوتلیں برآمد،ضبط کی گئی کھیپ کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 31 ارب بتائی جاتی ہے،ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز اینٹی نارکوٹکس ساوتھ زون محمد زمان خان نے حب میں سوک سینٹر میں واقع اپنے دفتر میں صحافیوں کو مختلف کاروائیوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے عملہ نے پاکستان نیوی کے تعاون سے گڈانی میں ساحل سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کی منشیات جس میں 425 کلو آئس،5 ہزار سے زائد شراب اور بئیر کی بوتلیں سمیت 20 کلو گرام حشیش برآمد کی گئی ہیں جو کہ برآمد شدہ منشیات سمندر کے راستے بین الاقوامی منڈی میں اسمگل کی جارہی تھی ضبط کی گئی کھیپ کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 31 ارب بتائی جاتی ہے،ضبط کی گئی غیر ملکی شراب اور منشیات کو ایکسائز اینٹی نارکوٹکس ساوتھ زون نے اپنے قبضے میں لے کر اس پر مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید