• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ چاندی میگا اسکینڈل محکمانہ انکوائری رپورٹ چیئرمین کو پیش

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)کوئٹہ چاندی میگا اسکینڈل محکمانہ انکوائری رپورٹ  چیئرمین کو پیش ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو آئندہ چند روز میں کوئٹہ کلیکٹریٹ کے مبینہ “60 کلو چاندی میگا اسکینڈل” سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے وزیراعظم کی ہدایت پر اس اہم اور حساس انکوائری کی ذمہ داری ڈائریکٹر جنرل Federal Investigation Agency ڈاکٹر عثمان انور کو سونپی گئی تھی، جنہوں نے ایک  ایف آئی اے افسر کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے ریکارڈ وقت میں ایک ہفتے کے اندر تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور رپورٹ حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحقیقات میں کلکٹر کسٹمز کوئٹہ کرم الٰہی، ایک ڈپٹی کلکٹر اور تین دیگر کسٹمز افسران کے نام سامنے آئے ہیں جنہیں تحقیقاتی عمل میں نامزد کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید