• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، خوارج کیخلاف مختلف آپریشنز میں 23 دہشت گرد ہلاک، ISPR

راولپنڈی( جنگ نیوز)خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں دتہ خیل، اسپین وام اور بنوں کے حساس علاقوں تک کارروائیوں کو بڑھا دیا ہے، کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے متعدد خوارج ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مختلف مقامات پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں مطلوب دہشت گرد رنگ لیڈر جان میر عرف طور ثاقب بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور حکومت کو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا، جس کے سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید