سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول اسپتال سانگھڑ میں آکسیجن ناپید،گائنی وارڈ میں پیدا ہونے والے 2نومولود بچے بروقت آکسیجن کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے یکے بعد دیگر جاں بحق ہوگئے ورثاء سراپا احتجاج حالات بے قابو، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سانگھڑ المعروف مبینہ (ریفر اسپتال) ضلع بھر کا سب سے بڑا 208بیڈز پر مشتمل اسپتال ہے جس کا سالانہ بجٹ کروڑوں روپے بتایا جاتا ہےتاہم شہری حلقوں کے مطابق اسپتال میں بدانتظامی اور لاپروائی اپنے عروج پر ہے۔