• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا، خاندانی رنجش پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا میں فیکٹری ملازم کومبینہ طور پر اسکے قریبی رشتہ داروں نے خاندانی گھریلو رنجش پر تیز دھار آلہ کے وارکرکے قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب تیزدھار آلے کے وار سے40سالہ حنیف ولد جان محمد جاں بحق ہوگیا ،واقعہ کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیاگیا،ایس ایچ او تھانہ سائٹ اے میر محمد لاشاری نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبا ئی تعلق سندھ کے ضلع نواب شاہ کی تحصیل سکرنڈ سے، ایک ماہ قبل کراچی آیا اور گذشتہ ایک ماہ سے سائٹ ایریا میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں ملازمت کر رہا تھا، مقتول کو اسکے رشتہ داروں اعجاز اور سبحان نے قتل کیا ہے ،اعجاز اور سبحان سگے بھائی اور مقتول کے بہنوئی کے بھانجے بھی ہیں ،واقعہ بظاہرہ خاندانی رنجش کا معلوم ہوتا ہے،واقعہ کے بعد ملوث ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،ملزمان کی گرفتار کے بعد تفتیش میں قتل کے اصل محرکات معلوم ہوسکے گیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید