• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوش علاقوں میں خوف کی علامت ہاؤس رابری گینگ کا سرغنہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ضلع جنوبی پولیس کے شعبہ تفتیش نے مبینہ طور پر  پوش علاقوں میں خوف کی علامت بننے والے بین الصوبائی ہاؤس رابری گینگ کے کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹیگیشن توحید رحمٰن کے مطابق گرفتار ملزم قصور عنایت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے پوش علاقوں میں ہاؤس رابری کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ملزم کے قبضے سے لوٹی گئی رقم، غیر ملکی کرنسی ریال اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر رواں ماہ 2 مئی کو ڈیفنس فیزV خیابانِ شجاعت میں ایک گھر سے طلائی زیورات، نقدی، ڈالرز اور لائسنس یافتہ اسلحہ لوٹا تھا ، ملزم کے دیگر ساتھی تاحال مفرور ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید