• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کا پہلوان گوٹھ میں مبینہ بلڈر مافیا اور پولیس کیخلاف احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستانِ جوہر پہلوان گوٹھ میں مبینہ بلڈر مافیا اور پولیس گردی کے خلاف قائم احتجاجی کیمپ میں جمعیت علماء اسلام سندھ کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان اور صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی عوامی نیشنل پارٹی کے سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیر آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات رکھنے والے غریب خاندانوں کے مکانات مسمار کرنا کھلی ریاستی زیادتی اور ظلم ہے، جبکہ خواتین کی چادر و چار دیواری کی پامالی ناقابل برداشت عمل ہے، قاری محمد عثمان نے نے الزام عائد کیا کہ کئی روز سے پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں یہ کارروائیاں ہوتی رہیں اور غریب خاندانوں کے گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید