• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو بچانے کیلئے بڑے اتحاد کی ضرورت ہے، فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو بچانے کے لیے ایک بڑے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے اب کراچی کو پی پی کے بدترین اور کرپٹ حکمرانی کے دور سے نجات دلانا ہو گی ،بلاول بھٹو کی گفتگو کسی پریشان حال رہنما کی معلوم ہورہی تھی،ریڈ لائن پیپلز پارٹی کی ڈیڈ لائن بنے گی ، وہ اتوار کی شب سرجانی ٹائون میں پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے کارکنان کی ایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے پچاس سال پہلے بے نظیر بھٹو نے اسے شروع کیا تھا وہ ملیر ایکسپریس وے مکمل ہونے کو آئی تو اسکا نام شاہراہ بھٹو رکھ دیا گیا ،بلاول بھٹو ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے اٹھارہ سال کی نااہلی ، کرپٹ حکومت کو ایک شاہراہ کے پیچھے نہیں چھپا سکتے،پیپلز پارٹی کے ناعاقبت اندیش لیڈران نے اس شہر کو رہنے کے قابل نہ چھوڑا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید