کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف اضلاع میں اجازت نامہ کے بغیر قائم کی گئیں مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائیاں جاری،متعدد ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر وسطی طحٰہ سلیم نے پیا لہ ہوٹل پر قائم مویشی منڈی کا پھر خاتمہ کرکے ٹریفک میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے عملہ متعین کر دیا جبکہ پیٹرول پمپ نزد صبا سنیما، عیسی نگری ، سنگو لین سے بھی منڈیوں کا خاتمہ کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کے مطابق مخدوم سوسائٹی اے 3 ، کورنگی نمبر 5 نزد پل ناصر جمپ ،نیو ٹاؤن پی ایس پر دو مویشی منڈیوں کا خاتمہ کیا گیا، 16000 روڈ چکراگوٹھ کورنگی،پنجاب گراونڈ شاہ فیصل کالونی،ریتہ پلاٹ شاہ فیصل سے منڈیاں ہٹا ئی گئیں، ڈی سی کیماڑی امیر فضل اویسی کے مطابق ماری پور ٹرک اسٹینڈ سے غیر قانونی مویشی منڈیوں کا خاتمہ کیا گیاج۔