• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، مسافر ٹرین پر خودکش حملہ، 14 شہید، خواتین و بچوں سمیت 20 زخمی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کینٹ سے مسافروں کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن لانے والی 3بوگیوں پر مشتمل شٹل ٹرین پر چمن پھاٹک کے قریب خود کش حملہ، دو بوگیا ںپٹڑی سے اتر گئیں، ایک مکمل تباہ، تین ایف سی اہلکاروں خواتین بچوں سمیت14مسافر شہید اور 20زخمی ہو گئے ،دھماکے میں 35کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ، درجنوں گھروں کی دیواریں، فلیٹس کی چھتیں گر گئیں مسافر عید کی چھٹیاں منانے کیلئے جا رہے تھے، ،دھماکے سے قریبی عمارت کی اوپن کار پارکنگ میں آگ لگ گئی، 23گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا پورا شہر لرز اٹھا سوئے ہوئے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے علاقے میں قیامت صغریً کا منظر تھا ۔ 35کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کر لیا گیا شہر بھری کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کا بمبار بارود سے بھری گاڑی اتوار کی صبح آٹھ بجکر پانچ منٹ پر چمن پھاٹک کے قریب اوپن کار پارکنگ کے عقب میں ریلوے ٹریک کے پاس کھڑی کر دی اسی دوران کینٹ سے مسافروں کو لانے والی تین بوگیوں پر مشتمل شٹل ٹرین کوئٹہ ریلوے اسٹیشن جا رہی تھی جس میں سوار مسافروں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے ذریعے عید کی چھٹیاں منانے کیلئے اپنے آبائی علاقے جانا تھا ۔ شٹل ٹرین جیسے ہی چمن پھاٹک کے قریب پہنچی خود کش بمبار نے گاڑی سمیت خود کو اڑا لیا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر لرز اٹھا سوئے ہوئے لوگ خوف کے باعث گھر وں سے باہر نکل آئے دھماکے سے دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں بوگی ر آگ لگ گئی ٹرین میں چیخ وپکار مچ گئی دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے تین اہلکاروں ٗ خواتین اور بچوں سمیت14مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 20زخمی ہو گئے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید