• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن عناصر عوام کو نقصان پہنچانا اور امن کاوشوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، صدر، وزیراعظم

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن عناصر پاکستان کے عوام کو نقصان پہنچانے کے ساتھ پاکستان کی عالمی امن کاوشوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، دہشت گردی کو اس کی ہر شکل اور صورت میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کا اصل چہرہ دیکھے کہ وہ کس طرح پاکستان کی عالمی امن کی کوششوں کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید