اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ وہ کوئٹہ میں بزدلانہ خودکش دہشتگردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں،انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی اور مخلصانہ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی ۔اپنے ایک بیان میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی دنیا میں ہر شکل میں قابلِ مذمت رجحان ہے جبکہ شہری ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بھی ناقابلِ قبول ہے۔واقعے میں 20 سے زائد شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔