کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے عیدالاضحی پر 4چھٹیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا جاری کر دیا۔ایک چھٹی کم کردی اب حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26مئی سے 28مئی تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے اس سے قبل سندھ میں سرکاری طور پر تعطیلات کا جو اعلان کیا گیا تھا اس کے مطابق 26مئی سے 29 مئی تک تعطیلات ہونا تھیں۔