• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مکرمہ (شاہد نعیم ،نمائندہ خصوصی) پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے 18لاکھ کے قریب عازمین حج مناسک حج کے پہلے مرحلے پہ خیموں کے شہر منیٰ پہنچ گئے، آج نماز ظہر، عصر، مغرب اور عشاء منیʼ میں ادا کرینگے ،دوسرے روز 9 ذی الحج کی نماز فجر کے بعد حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے میدان عرفات روانہ ہوجائنگے، سعودی حکومت نے حج انتظامات میں فول پروف سیکیورٹی ،بجلی، پانی، صحتی مراکز، گرمی بچاؤ کیلئے سائبان ، اسپرے مسٹر اور کولنگ سسٹم کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے، ہر حاجی کو نسک کارڈ فراہم کی گئی ہے جبکہ مقامی سطح پہ بغیر حج پرمٹ کے مشاعر مقدسہ میں داخلے پر سخت پابندی عائد ہے، بغیر پرمٹ چور راستوں سے داخل ہونے کی کوشش میں مزید 13 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن پہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ ریال جرمانہ، قید اور مملکت سے بے دخل کرنے کی سزا نافذ العمل کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید