شارجہ (سبط عارف) شارجہ حکومت نے سلطنت عمان سے آنے والے تجارتی کارگو ٹرکس کیلئے بڑا ریلیف دیتے ہوئے مخصوص روٹس پر ٹول ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سہولت کا اطلاق ملیحہ اور المدام بارڈر کراسنگ سے شارجہ میں داخل ہونے والے ان ٹرکوں پر ہوگا جو منظور شدہ لاجسٹک کوریڈور میں رجسٹرڈ ہوں گے۔