• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ریال کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ، ڈیمانڈ بڑھنے سے قدر بڑھ گئی

کراچی (آئی این پی) پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایک کروڑ ریال کا بنڈل آٹھ ہزار سے دس ہزار پاکستانی روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ ریال کی قیمت میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، لاہور، کراچی اور کوئٹہ کے کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایرانی ریال کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے بین الاقوامی ریٹ کے برعکس ایرانی ریال کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی ایک وجہ یہ ہے کہ بڑے ٹریڈرز اور انفرادی سرمایہ کاراس لیے ریال خریدنے میں مصروف ہیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ہونے اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد ریال کی قدر بڑھ سکتی ہے اور انہیں بڑا منافع حاصل ہونے کی امید ہے۔

اہم خبریں سے مزید