کراچی (نیوز ڈیسک) ایران مخالف اے آئی تصویر شیئر کرنے پر ٹرمپ تنقید کی زد میں، سوشل میڈیا پوسٹ میں ایرانی بحری جہاز تباہ دکھایاگیا، تصویر میں امریکی ڈرون حملے اور ’’ادیوس‘‘ کی عبارت، ہرمز سے متعلق ٹرمپ کے بیان کا بھی حوالہ دیا گیا، ناقدین نے اشتعال انگیزی قرار دے کر اعتراض اٹھادیا۔ سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب ایک پوسٹ وائرل ہوگئی ہے جس میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک تصویر شیئر کی گئی۔ تصویر میں ایرانی بحری جہاز کو امریکی ڈرون حملے میں تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے جبکہ اوپر “ادیوس” لکھا گیا ہے۔ وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کی۔ پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک روز قبل ٹرمپ نے خطے میں امن سے متعلق مفاہمتی پیش رفت اور آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔ ناقدین نے اسے خطے میں کشیدگی بڑھانے والی اشتعال انگیز مہم قرار دیا ہے۔