اسلام آبا (عاطف شیرازی) وفاقی حکومت نے صرف دوسال میں شہریوں سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2725ارب روپے کی ریکارڈ وصولی کرلی جوآئی ایم ایف کےدونوں قرض پروگراموں کی مجموعی رقم سے بھی زیادہ ہے وفاقی حکومت نےاپریل 2024سے لیکر مارچ2026کے 2سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2ہزار 725 ارب وصول کیے جبکہ آئی ایم ایف کےجاری دونوں قرض پروگراموں کی مجموعی رقم موجودہ ایکسچینج ریٹ کے حساب سے پاکستانی کرنسی میں تقریبا 2ہزار 340 ارب روپے بنتی ہے-سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ جولائی 2025 سے مارچ 2026کے دوران ایک ہزار 205 ارب روپے سے زائد کی لیوی وصول کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال 2024۔25میں وفاقی حکومت نےایک ہزار220ارب21کروڑ روپےلیوی وصولی کی تھی اوراپریل سےجون2024 کی سہ ماہی میں لیوی کی وصولی 299 ارب 63کروڑ روپے تھی-