اسلام آباد (کامرس رپورٹر) چین میں سمیڈا اور علی بابا گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں ، اس موقع پر معاونِ خصوصی وزیرِ اعظم برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان بھی موجودتھے ، اس معاہدے کا مقصد ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینا اور پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کو عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ علی بابا گروپ کیساتھ اشتراک سے نوجوانوں، کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع پیدا ہونگے۔