• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان، امن کمیٹی پر حملہ، 4 شہید، ایک اغوا

ڈیرہ اسماعیل خان ( قیوم نواز با بر)تحصیل کلاچی کے علاقہ اٹل شریف کے قریب دہشتگردوں کا امن کمیٹی کے ممبران پر حملہ، چار ممبران شہید، ایک کو دہشتگرد وں نے اغواء کرلیا سب کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی شورش زدہ تحصیل کلاچی میں تھانہ ہتھالہ کی حدود میں علاقہ کوٹ اٹل شریف کے قریب کالعدم ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کے نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے امن کمیٹی کے ممبران پر گھات لگا کر حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں امن کمیٹی کے شاہ زیب، دانش، سولی اور ایک نامعلوم ممبر شہید ہو گئے جبکہ دہشتگرد ایک ممبر کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد امن کمیٹی ممبران کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید