• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا عظیم پورہ فلائی اوور 15 جون کو کھولنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا مسلسل پانچویں اتوار کو دورہ ، شاہراہ بھٹو پرموٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی اور ای چالان سسٹم فوری فعال کرنے کے احکامات جاری ،ہر انٹرچینج پر پولیس چیک پوسٹ قائم کی جائےگی عظیم پورہ فلائی اوور15 جون کو کھولنے کابھی اعلان، وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے بتایا کہ مکسڈ ٹریفک لینز، والز، ڈرینیج سسٹمز اور یوٹیلٹی منتقلی پر بیک وقت کام جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے دورے کے دوران بی آر ٹی ریڈ لائن مکسڈ ٹریفک کوریڈور، زیرِ تعمیر عظیم پورہ فلائی اوور اور حال ہی میں افتتاح کی گئی شاہراہِ بھٹو کا معائنہ کیا شاہراہِ بھٹو کے دورے کے بعد انہوں نے کہاکہ ہم 15 جون کو عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں جبکہ شاہراہِ بھٹو پر عوامی تحفظ اور ٹریفک نظم و ضبط یقینی بنانے کے لئے چوبیس گھنٹے پولیس پیٹرولنگ، موٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی اور ای چالان سسٹم فوری فعال کرنے کے احکامات جاری کئے۔ سینئر وزیر شرجیل میمن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ مختلف مقامات پر کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کمانڈر ایف ڈبلیو او کراچی بریگیڈیئر عدنان، سی ای او ٹرانس کراچی زبیر چنہ، سی ای او واٹر بورڈ احمدعلی صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران و انجینئرز موجود تھے۔عظیم پورہ فلائی اوور کے مقام پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے منصوبے پر جاری کام اور مجموعی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے میئر کراچی کو ہدایت دی کہ فلائی اوور کو 100 دن کے اندر مکمل کرکے 15 جون تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید