• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم انفورسمنٹ کا ملک بھر میں اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )کسٹمز انفورسمنٹ نے ملک بھر میں سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کافیصلہ کیا ہے ،مختلف کارروائیوں میں اربوں روپے کی سمگل شدہ مصنوعات کو تحویل میں لے کر مقدمات درج کیے گئے ،انسداد سمگلنگ کی کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں 25 لاکھ لٹر سے زائد سمگل شدہ ہائی سپیڈ ڈیزل ضبط کر لیاگیا ، جعلی نیلامی دستاویزات کے ذریعے ڈیزل کراچی منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے،حکام کے مطابق دو آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور سٹوریج ہاوسز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ،ذرائع کے مطابق النور پیٹرولیم لمیٹیڈ، فیول ایکس ایل لمیٹیڈ، میسرز الرحیم ٹریڈنگ کمپنی اور اور میسرز کیسپین آئل مبینہ طورپر ڈیزل سمگلنگ میں ملوث تھیں جن کے خلاف کسٹم نے ایف آئی آر درج کر لی ہے، کسٹم انفورسمنٹ نے یہ کارروائی جمعرات کو جمعہ کی شب کی ، کسٹم انفورسمنٹ پاکستان کے چیف کلکٹر باسط مقصود عباسی کی ہدایت پر ملک بھر میں سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کو تیزتر کرد یاگیا ہے جس کے پاکستان کی معیشت اور تجارت میں بہتری آئے گی۔
اہم خبریں سے مزید