• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BISP رقم سندھ کے وڈیروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں جا رہی، فواد چوہدری

لاہور(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 26کھرب روپے لوگوں میں بانٹ چکے ہیں، ان میں زیادہ تر حصہ سندھ کے وڈیروں کے ہاں کام کرنیوالوں کو تنخواہیں دے دیتے ہیں، یہ پیپلز پارٹی کا اور سرداری کلچر ہے کہ لوگوں سے ووٹ خریدیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے اداروں کو اس طرح کے پروگرامز سے بہت محبت ہوتی ہے کیونکہ وہ تو قرض دینے والے ہیں، اور اس پر سود لینا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں کابینہ میں بھی تھا تو اس جیسے پروگرامز کا ناقد تھا، اس پروگرام کو بلاسود قرض میں تبدیل کر دیں۔
اہم خبریں سے مزید