کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافی و تجزیہ کاروں شاہزیب خانزادہ اور شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ ممکنہ معاہدے کی خبروںپر اسرائیلی لابی مزید سرگرم ہوگئی۔ ثالثی عمل میں شامل فریقین شدید تشویش میں مبتلا ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دباؤ کے باعث ٹرمپ متوقع اعلان نہ کرسکے۔ وہ جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ معاہدے کے باضابطہ اعلان کی توقع کی جا رہی تھی۔ اگرچہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ معاہدہ طے پانے کے قریب ہے اور اس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، تاہم اب تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس ثالثی عمل میں شامل تمام فریقین، بالخصوص مختلف عرب ممالک، اس وقت شدید تشویش میں مبتلا ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔