اسلام آبا د ( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ نے 53ہزار میٹرک ٹن سے زائد کارگو بردار بڑے بحری جہاز کی کامیاب ہینڈلنگ کے ذریعے ایک اہم آپریشنل سنگِ میل عبور کر لیا ہے،ہانگ کانگ/چین سے آنے والے بحری جہاز “ایم وی بی آئی جیا شان” کو 24مئی 2026کو گوادر پورٹ پر بحفاظت برتھ کیا گیا،بڑے بحری جہازوں کی کامیاب ہینڈلنگ سے گوادر پورٹ کا کردار چین، مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا اور دیگر علاقائی منڈیوں کے درمیان بحری تجارتی روابط کے فروغ میں مزید مستحکم ہوگا۔توار کو بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہانگ کانگ/چین سے آنے والے بحری جہاز “ایم وی بی آئی جیا شان” کو 24 مئی 2026 کو گوادر پورٹ پر بحفاظت برتھ کیا گیا۔