اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)گندم کے غیر قانونی ذخائر مالکانکی فہرستیں تیار، کریک ڈاؤن کی تیاریاں،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف خفیہ اداروں کی رپورٹ وزیر اعلٰی کو مل گئی ، عید تعطیلات دوران اور بعد میں سخت ایکشن کی منظوری دیدی ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو پیش کردہ رپورٹ میں وفاقی اور صوبائی خفیہ ایجنسیوں نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں رواں سیزن کے دوران دو کروڑ بیس لاکھ ٹن سے زائد گندم پیدا ہونے کے باوجود صوبے میں ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی خریداری اور مصنوعی قلت کے باعث آٹے اور گندم کی قیمتیں موجودہ فصل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔