لاہور (اسپورٹس رپورٹر،نیوزرپورٹر)پاکستان کے نعمان خان بھارتی حریف کو شکست دے کر ایشین جونیئر انڈر 17 اسکواش چیمپئن بن گئے، احمد ریان خلیل نے ایشین جونیئر انڈر 15چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ماہ نور علی گرلز انڈر 15کے فائنل میں شکست سے دوچار ہو گئیں اور سلور میڈل حاصل کیا، 33ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپیئن شپ 2026 میں پاکستان میں 2 گولڈ ایک سلور اور 3برانز میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔موصول اطلاعات کے مطابق چین کے شہر پانزیہوا میں منعقدہ چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 17 ایونٹ کے فائنل میں نعمان خان نے سیڈ 5 بھارت کے شیوان کو اگروال کو 40 منٹ کے مقابلے کے بعد 1-3 سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور گولڈ میڈل کے حقدار بن گئے۔