• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ میں دو مکمل چاند،31 مئی کو آسمان پر نایاب بلو مون نمودار ہوگا

لندن(آئی این پی )ایک ماہ میں دو مکمل چاند،31مئی کو آسمان پر نایاب بلو مون نمودار ہوگا، سال 2026میں مجموعی طور پر 13مکمل چاند دیکھے جائیں گے،ماہرین فلکیات ،مئی 2026میں آسمان ایک نایاب فلکیاتی منظر پیش کرنے جا رہا ہے جب ماہِ مئی کے دوران دوسرا مکمل چاند نمودار ہوگا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق 31مئی کو نظر آنے والا یہ مکمل چاند بلو مون کہلائے گا، جو ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعہ سمجھا جاتا ہے۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق مئی 2026کا پہلا مکمل چاند یکم مئی کو طلوع ہوا تھا، جبکہ دوسرا مکمل چاند 31مئی کو آسمان پر دکھائی دیگا۔
اہم خبریں سے مزید