اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )آئی ایم ایف آئندہ دو سال کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر چار ارب ڈالرز سے زائد کی رقم فراہم کرےگا، پلان تیارکرلیا گیا۔ آئی ایم ایف کا آئندہ مالی سال دوہزار چھبیس،ستائیس میں دوارب باسٹھ کروڑ ڈالرز اورمالی سال دو ہزار ستائیس، اٹھائیس کے دوران پاکستان کو ایک ارب سینتالیس کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔پاکستان کوآئی ایم ایف توسیعی فنڈفیسلیٹی اور کلائمٹ فناننسنگ کےجاری دونوں قرض پروگراموں کے تحت آئندہ 2 مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 4ارب ڈالرز سے زائد کی رقم فراہم کرے گا-ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال توسیعی فنڈفیسلیٹی پروگرام کےتحت2ارب9کروڑڈالرز اور کلائمٹ فنانسنگ پروگرام میں آئی ایم ایف کی جانب سےپاکستان کو 53کروڑ ڈالرزفراہم کرنےکا تخمینہ لگایا گیا ہے-اسی طرح آئی ایم ایف کامالی سال2027۔28 میں توسیعی فنڈفیسلیٹی پروگرام میں ایک ارب5کروڑ ڈالرز اور کلائمٹ فناننسنگ پروگرام کی مد میں پاکستان کو42 کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے-مالی سال 2027۔28 کے دوران پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کےجاری دونوں پروگراموں کی مدت ختم ہوجائے گی۔